13 فروری 2013 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ غير ممالک کي حمايت يافتہ دہشت گرد گروہ شام ميں بڑے منصوبہ بند طريقے سے بنيادي ڈھانچے کو تباہ کرنے کي کوشش کر رہے ہيں ـ

ابنا: صدر بشار اسد نے منگل کے روز نئي حکومت کي تقريب حلف برداري کے بعد کابينہ کے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ ملک ميں جاري بحران کے تخريبي اثرات کو کمترين سطح پر لانے کے لئے عوام اور حکومت کو مل کل اجتماعي کوشش کرني ہوگي ـشام ميں مارچ دو ہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور ترکي، سعودي، عرب اور قطر جيسے علاقائي ممالک اور امريکا کي سرکردگي ميں مغربي ملکوں کي حمايت سے دہشت گرد تنظيميں صدر بشار اسد کي حکومت کا خاتمہ کر دينے کے در پے ہيں.

.....

/169